مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینی پڑے گی:ڈی جی آئی ایس پی آر 

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گرد افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کررہےہیں، پاکستان میں دہشتگرد حملوں کا مقصد معاشی ترقی کو نقصان پہنچانا ہے، ، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کررہا ہے، بھارتی ایجنسیوں نے پاکستان میں 2 شہریوں کو قتل کیا، پاکستان دہشتگردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑےگا ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوس شواہد موجود ہیں ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین استعمال کررہی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے جواب میں افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پنا گاہوں کے خلاف کارروائی کی، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی سرکوبی کے لیے ہر حد تک جائیں گے، فوج کی اولین ترجیح ملک میں امن قائم کرنا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی طرف سے لاہور شہر کیلئے 17 گاڑیوں کا تحفہ